ابنا: روسی ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے یوکرین کے معزول صدر ویکٹر یونکو ویچ نے کہا کہ امریکہ نے کیف حکومت کومشرقی یوکرین میں مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال ڈکی منظوری دی ہے۔
یونکوویچ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی عبوری حکومت ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہی ہے ان کاکہنا تھا کہ سی آئی اے کے ڈاریکٹر جان برن نے خود کیف کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کرکے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کی منظوری دیکر تشدد کو بھڑکایا ہے۔
واشنگٹن اور کیف کی عبوری حکومت کوملک میں جاری خون ریزی کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے انہوں نے سیکورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ حکومت کے احکامات پر عمل درآمد نہ کریں لوگوں پر تشدد ڈہانے سے اجتناب کرے۔
درایں اثنا رپورٹوں کے مطابق یوکرین کے وزیر داخلہ کے انسدا دہشتگردی آپریشن کے مطالبے کے بعد مشرقی شہر سنیانسک میں فوج اور حکومت مخالفین کے درمیان جھڑپوں میں کم از تین افرادہلا ک ہوگئے ہیں ۔
واضح رہے کہ یوکریں میں گذشتہ سال نومبر میں اس وقت سیاسی بحران پیدا ہوگیا تھا جب سابق صدر یانکوویچ نے روس کت ساتھ قریبی تعلقات کے سبب یورپی یونین سے ایسو سی ایسشن معاہدے پر دستخط کرنے سےانکار کیا تھا۔
.......
/169